حکومت جمہوریت کے ماتھے پربدترین داغ ہے منورحسن

عدلیہ کے فیصلوںپرعملدرآمدکے بجائے محاذآرائی کاراستہ اختیارکیاگیا،امیرجماعت اسلامی

عدلیہ کے فیصلوںپرعملدرآمدکے بجائے محاذآرائی کاراستہ اختیارکیاگیا،امیرجماعت اسلامی ، منورحسن

MADRID:
امیرجماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت جمہوریت کے ماتھے پربدترین داغ ہے،جمہوریت کے نام پ رعوام کے ساتھ بہت بڑافراڈکیاجارہاہے،پارلیمنٹ کوبالادست اورسپریم قراردینے والوں نے اپنے ساڑھے4سالہ دور اقتدار میں پارلیمنٹ کے فیصلوںکوکوئی حیثیت نہیں دی،سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعملدرآمدکے بجائے محاذآرائی کاراستہ اختیار کیا گیا،

پارلیمنٹ کی باربارتوہین کی گئی،ملک وقوم اورخودحکومت کے مفادمیں ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدکرتے ہوئے سوئس حکام کوخط لکھ دے تاکہ ملک کو بحران سے نجات ملے۔یہ بات انھوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت بلوچ کالونی میں منعقدہ عوامی افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


منورحسن نے کہاکہ قومی سلامتی،دفاع اورآزادخارجہ وداخلہ پالیسی پرپارلیمنٹ کی قراردادوںکوامریکی خواہشات کی بھینٹ چڑھا دیاگیا،چارجماعتی اتحادکاٹولہ مزیدبرسراقتداررہاتوقومی یکجہتی کیلیے انتہائی مضرثابت ہوگا،اداروں کے درمیان ٹکرائوسے بچنے اورمسائل سے نکلنے کا واحدحل فوری انتخابات ہیں ۔ منورحسن نے کہاکہ کراچی کے حالات پرہرمحب وطن خون کے آنسورو رہاہے جہاں فطرانہ بھی بندوق کی نوک پراکٹھا کیا جاتا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story