پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کیلیے پولیس کی تربیت جاری ہے آئی جی

ریٹائرپولیس افسران واہلکاروں کوبھی باقاعدہ سیکیورٹی اورفٹنس کلیئرنس کےبعدپولنگ اسٹیشنوں پرتعینات کیا جائےگا،آئی جی۔

ریٹائرپولیس افسران واہلکاروں کوبھی باقاعدہ سیکیورٹی اورفٹنس کلیئرنس کےبعد3دن کےلیےپولنگ اسٹیشنوں پرتعینات کیا جائےگا۔ آئی جی۔ فوٹو : فائل

انسپکٹر جنرل سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے پولنگ مٹیریل اور پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے حوالے سے پولیس افسران و جوانوں کیلیے خصوصی تربیتی پروگرام جاری ہے۔


وہ سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پولیس قومی رضاکاروں کے ساتھ 3 برس کے دوران ریٹائر ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی باقاعدہ سیکیورٹی اور فٹنس کلیئرنس کے بعد3 دن کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس سیکیورٹی پلان میں دستیاب افرادی قوت کو مزید تقویت دینے کے لیے سول ڈیفنس ، ایکسائز پولیس ، اینٹی کرپشن پولیس اور جنگلات کے گارڈز کی خدمات کے لیے متعلقہ محکموں سے بھی سفارشات کی جائیں گی،منصوبے کے تحت پولیس کے 40 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت مکمل ہوگئی ہے۔
Load Next Story