عدالتی حکمقاضی عارف کی بورڈ میں دوبارہ تعیناتی کا امکان
ڈٹیلمنٹ پر تھے جلد ہی بورڈ آف ٹیکنیکل میں ناظم امتحانات تعینات ہونگے.
عدالتی احکامات پر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے افسرقاضی عارف کے بورڈ میں دوبارہ تعیناتی کے امکانات پیداہوگئے ہیں اورامکان ہے کہ بورڈ کے موجودہ ناظم امتحانات ارشد عزیز کو ہٹا کر ان کی جگہ قاضی عارف کوجلد سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ناظم امتحانات تعینات کردیاجائے۔
سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے گریڈ19کے افسرڈیٹیلمنٹ پرصوبائی محتسب کے ادارے میں کام کررہے تھے تاہم سپریم کورٹ نے منگل کوانھیں اصل محکمہ میں واپس جانے کے احکامات جاری کردیے ہیں قاضی عارف نے منگل کوعدالت میں پیش ہوکر موقف اختیارکیاکہ اگرانھیں ان کے اصل محکمہ بھیجاجائے گاتووہ اسے جوائن کرلیں گے جس کے بعدسپریم کورٹ نے انھیں اپنے محکمے میں واپس جانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ قاضی عارف سندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں سیکریٹری بورڈ اورناظم امتحانات کے عہدوں پرکام کرچکے ہیں تاہم سابق چیئرمین بورڈ پروفیسر سعیدصدیقی سے مختلف انتظامی معاملات پر اختلافات پر ان کے خلاف دورکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی اس کمیٹی کی تحقیقات اورسفارشات کے بعد چیئرمین بورڈنے قاضی عارف کی تنزلی کرکے ان کابورڈ سے تبادلہ کردیا تھا جس کے بعدقاضی عارف نے گورنر سیکریٹریٹ رپورٹ کی بعدازاں گورنرسیکریٹریٹ نے انھیں ''پرسنل گریڈ'' 20 دیتے ہوئے صوبائی محتسب کے ادارے میں تعینات کردیا تھا تاہم اب منگل کوعدالتی احکامات کے بعدقاضی عارف کے ایک بار پھر بورڈ میں تعیناتی کے امکانات ہیں،قاضی عارف نے بتایاکہ عدالتی احکامات کے بعدوہ متعلقہ ادارے یاکسی دوسرے محکمے میں جوائنگ دیں گے۔