مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

مقبوضہ وادی کشمیر میں تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، ناصر جنجوعہ

دونوں رہنماؤں کے مابین مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر بات چیت : فوٹو : فائل

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے ملاقات کی جس میں جامع مذاکرات پر زور دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں جامع مذاکرات کے لیے تعاون پر زور اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے، تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہوسکتا ہے جب کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کے لیے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔
Load Next Story