وزیر داخلہ کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت
ملک میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد واضح ثبوت ہے کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ احسن اقبال نے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ میچز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔