کپل شرما کو نیا شو راس نہ آیا

کپل شرما سامعین کی جانب سے نئے شو سے متعلق منفی ردعمل سامنے آنے پر خاصے افسردہ ہیں

کپل شرما سامعین کی جانب سے نئے شو سے متعلق منفی ردعمل سامنے آنے پر خاصے افسردہ ہیں ( فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو اپنا نیا شو 'فیملی ٹائم ود کپل' راس نہ آیا اور شائقین نے ان کے شو سے متعلق منفی ریمارکس دیے ہیں۔

مقبول ترین مزاحیہ شو 'کامیڈی نائٹ ود کپل' اپنے میزبان کپل شرما کے چٹکلے اور بالی ووڈ اداکاروں کی کھٹی میٹھی باتوں کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں خاصی مقبولیت کا حامل تھا جو کہ کپل اور سنیل کے جھگڑے کی نذر ہو گیا لیکن 8 ماہ طویل انتظار کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ 'فیملی ٹائم ود کپل ' کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گا لیکن نیا شو کپل کو راس نہ آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپل شرما سامعین کی جانب سے نئے شو کے لیے منفی ردعمل سامنے آنے پر خاصے افسردہ ہیں کیوں کہ اُمید کی جارہی تھی کہ یہ شو سابقہ شو کی بہ نسبت زیادہ مقبول ہوگا لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنیل گروور نے کپل شرما کو بدتمیز قرار دے دیا


ذرائع کا کہنا ہے کہ شو کی غیر مقبولیت کی وجہ جہاں کپل کی دوران شوٹنگ عدم موجودگی اور شو کی منسوخی ہے وہیں سنیل گروور کا اپنا شو شروع کرنا بھی ہے جس میں اُن کے مدمقابل بگ باس کی فاتح شلپا شندے اور اعلی اصغر اور سوگھندرا مشرا ہوں گی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BhGgEe5g7TA/"]

بگ باس کی فاتح شلپا شندے نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر سنیل گروور کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ اُمید ہے کہ ہم اس ذہنی تناؤ بھری زندگی میں آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش میں کامیاب ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنیل گروور نے ''دی کپل شرما شو'' چھوڑ دیا

واضح رہے کہ کپل شرما آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز سنیل گروور سے دست و گریباں ہوگئے تھے جس کے بعد جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ شو کو بند کردیا گیا تھا۔
Load Next Story