دہری شہریت کیسمتحدہ کے4سابق ارکان کوتیسری بارنوٹس

دونیہ عزیز،ملک جمیل،سبین رضوی،جاویدترکئی پیش ہوگئے، سماعت16اپریل تک ملتوی

دونیہ عزیز،ملک جمیل،سبین رضوی،جاویدترکئی پیش ہوگئے، سماعت16اپریل تک ملتوی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں نوٹس کا جواب نہ دینے والے ایم کیو ایم کے 4سابق ارکان اسمبلی کو تیسری مرتبہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ وہ بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس خلجی عارف حسین شامل ہوں گے ۔


گزشتہ روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نوٹس کا جواب نہ دینے پر حیدر عباس رضوی، عسکری نقوی، عبدالمعید صدیقی اور رضا ہارون کو نوٹس جاری کر نے کا حکم دیا۔

بینچ نے آبزرویشن دی دہری شہریت کیس کا فیصلہ جسٹس خلجی عارف حسین نے تحریرکیا ہے اس لیے وہی بنچ اس کی سماعت کرے گاجس کاجسٹس خلجی عارف حسین حصہ ہوں گے۔ سبین رضوی،ملک جمیل اعوان،ڈاکٹر دونیہ عزیز اور جاوید ترکئی پیش ہوئے ۔عدالت نے بعض سابق ارکان کی عدم حاضری کے باعث سماعت 16اپریل تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story