’’ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ نے کہکشاں سجانے کی تیاریاں شروع کردیں
ایک طرف رائٹرز دلچسپ کہانیاں لکھنے میں مصروف تودوسری طرف ہدایتکارنئے پروجیکٹس کوسنوارنے میں لگے ہیں۔
'ہر خبر پر نظر' رکھنے والے پاکستان کے لیڈنگ میڈیا گروپ ' ایکسپریس ' کے تفریحی چینل ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' نے ڈرامہ ناظرین کیلیے معروف فنکاروں کی کہکشاں سجانے کی تیاریاں شروع کردیں۔
ایک طرف جہاں معروف رائٹرز ناظرین کی پسند کومدنظررکھتے ہوئے دلچسپ کہانیاں لکھنے میں مصروف ہیں تودوسری جانب معروف ہدایتکارنئے پروجیکٹس کوسجانے اورسنوارنے میں لگے ہیں۔ ایک طرف معروف سینئرفنکاراس ادارے پردکھائی دینگے تودوسری جانب نوجوان نسل کے پسندیدہ ہیرواور ہیروئنیں بھی جلد ہی ایکسپریس انٹرٹینمٹ پراپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائیں گی۔
''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' نے رواں سال اپنے ناظرین کیلیے بہت سے تفریحی پروگرام پیش کرنے کیلیے پروجیکٹس کوتیزی کے ساتھ حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ اس وقت پاکستان کے معروف ستارے جہاں مختلف پروجیکٹس کی شوٹنگز میں مصروف ہیں، وہیں بہت سے نئے پروجیکٹس پرجلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔
چینل منتظمین جہاں سنجیدہ اوراہم معاشرتی مسائل پرڈرامے بنا رہے ہیںِ ، وہیں ناظرین کوقہقہے لگا کرلوٹ پوٹ کرنے کیلیے بھی بہت سے ڈراموں کی شوٹنگز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کراچی اورلاہور کے ساتھ ساتھ دیگرمقامات پرشوٹنگز شیڈول ترتیب دیے جاچکے ہیں، جہاں پرجاوید شیخ، مصطفیٰ قریشی، صائمہ، عتیقہ اوڈھو، ثانیہ سعید، صباقمر، ماوراحسین، عمران عباس، آمنہ الیاس، سوہائے علی آبڑو، بشریٰ انصاری، سمیع خان، بہروزسبزواری، طلعت حسین، شائستہ جبیں، زرکمالی، نیلم منیر، مہوش حیات، جیا علی، میرا، ریشم، ثنا اورغلام محی الدین سمیت بہت سے معروف فنکارچھوٹی اسکرین پراپنی حقیقت سے قریب اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرنے کیلیے مصروف عمل ہے۔ میگااسٹارکاسٹ سیریلز کے ساتھ ساتھ سوپ سیریل اورشارٹ اسٹوریز کے علاوہ لانگ پلے بھی تیار کیے جائیں گے۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی جانب سے دنیا بھرمیں بسنے والے ناظرین کوبہترین تفریح فراہم کرنے کیلیے جہاں ڈرامے پیش کیے جائینگے، وہیں بہت سے نئے پروگرام بھی شیڈول کے مطابق پیش کیے جائیں گے۔
یہی نہیں ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' کی جانب سے جس طرح معروف فنکاروں کواپنے پروجیکٹس میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، وہیں بہت سے نوجوانوں کو بھی ان ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے منتظمین کی یہ اولین ترجیح ہے کہ وہ پاکستان کے کونے کونے سے فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں قسمت آزمائی کرنے والے نوجوانوںکو بھی ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کریں۔
پاکستان میں شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' کی جانب سے کی جانے والی اس کاوش پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مسائل میں اس قدرپھنس چکی ہے کہ اب ان کے پاس تفریح کا کوئی موقع نہیں بچا۔ ایسے میں ایکسپریس میڈیاگروپ کی یہ کاوش واقعی قابل ستائش ہے۔