ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی
آسٹریلیاپر4پوائنٹس کی برتری، کیریبیئنز2درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبرپر آ گئے
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرتے ہوئے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم کر لی۔
پاکستان نے کراچی میں ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 8وکٹ سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا، اسی کے ساتھ ٹیم نے عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر اپنی جگہ مزید پکی کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز شروع ہونے سے قبل گرین شرٹس 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھے، آسٹریلیا نے بھی گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر 126 پوائنٹس ہی جوڑ لیے تھے تاہم اعشاریائی فرق سے پاکستان کو برتری حاصل تھی۔
کیریبیئنز کیخلاف وائٹ واش سے گرین شرٹس کو 4 قیمتی پوائنٹس ملے جس کی بدولت تعداد بڑھ کر 130 ہو گئی،آسٹریلیا 126 پوائنٹس کے ساتھ بدستور دوسرے نمبر پر ہے، بھارت 124 تیسرے، نیوزی لینڈ 116 چوتھے جبکہ انگلینڈ 114 پوائنٹس پانچویں نمبر پر ہے۔
تینوں میچز میں ناکامی کے بعد گذشتہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چیمپئن کا تاج سرپرسجانے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو 2 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔
سیریز سے قبل کیریبیئن ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود تھی تاہم اب 4 پوائنٹس کی کمی سے ساتویں پوزیشن پر آ گئی، جنوبی افریقہ کے بھی 111پوائنٹس ہیں لیکن اعشاریائی فرق کی وجہ سے چھٹے نمبر پر ہے، سری لنکا 89 آٹھویں، افغانستان88 نویں اور بنگلہ دیش77پوائنٹس دسویں پوزیشن پرموجود ہیں۔