چوہدری نثار نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے شہباز شریف

الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن وقت پر ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، شہباز شریف

الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن وقت پر ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوتی رہتی ہے تاہم گزشتہ دنوں ملاقات میں انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کے بلانے پر میں پیش ہوا تھا اور نیب کے تمام سوالات کو عوام کے سامنے پیش کیا جب کہ بدعنوانیاں جہاں بھی ہوں ان کا احتساب نیب کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ادھر ادھر کی بات نہیں کرتے، آرمی چیف پروفیشنل آدمی ہیں اور افواج پاکستان ملک کے لیے لازوال قربانیاں پیش کررہی ہے۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، گزشتہ دنوں ملاقات میں انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم پارٹی ڈسپلن کوئی نہ توڑے اور الزامات کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ میں ڈیڑھ سال کیس لڑتے رہے، ہم نے ہائیکورٹ میں تمام ثبوت پیش کیے تاہم اورنج لائن کے حوالے سے کرپشن کا رونا دھونا سازش ہے، عوام کو الزامات کو رد کرنا چاہیے جب کہ الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

Load Next Story