ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی بھی پی ایس پی میں شامل
فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کو پی ایس پی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں،انیس قائم خانی
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ایک اور رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نےایم کیوایم فاروق ستار گروپ کی ایک اور وکٹ گرادی، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی فاروق ستار گروپ سے راہیں جدا کرکے پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔
مزمل قریشی نے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس پی نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹ دی
اس موقع پر انیس قائم خانی نے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایسالائحہ عمل بنائیں جس سے کراچی کے عوام کے مسائل حل ہوں، پی ایس پی الیکشن میں بڑی اور مقبول جماعت بن کر ابھرے گی۔