رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی کا ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان

ایم کیو ایم گروپ بندی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شبیر قائم خانی

ایم کیو ایم گروپ بندی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شبیر قائم خانی۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیا ہے، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ آپس کی لڑائی میں بہت کچھ کھودیا، میں نے احتجاجاً کسی یوم تاسیس میں شرکت نہیں کی جب کہ ایم کیو ایم گروپ بندی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی بھی پی ایس پی میں شامل

شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ 17 دن سے گھر بیٹھا ہوا ہوں جب کہ تقسیم درتقسیم کی وجہ سے ہمیں سخت نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، ہم نے محبت کرنے والے ساتھی گنوادیے جب کہ پی آئی بی اور بہادر آباد میں اختلافات کی وجہ سے اہم رہنما پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
Load Next Story