ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے نواز شریف
پاکستان کے اندھیروں کو ختم کرکے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا، ترک سفیر
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں موقع ملا تو ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیں گے۔
پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر مصطفی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں موقع پر ملا تو ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے، پاکستان اور ترکی کی دوستی لازوال ہے۔
ترکی کے سفیر بابر مصطفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندھیروں کو ختم کرکے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کی طرح کے دیگر منصوبوں میں بھی ترکی پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے۔