پی ٹی آئی کا پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کا احتسابی پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ

درخواست فارم اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترنے والا امیدوار ہی فارم پر کرے گا

امیدوار کو متعدد معاملات میں پارٹی کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ وہ دہری شخصیت کے حامل نہیں؛ فوٹوفائل

تحریک انصاف نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کا احتسابی پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئن لائن درخواست فارم میں ہر قسم کی مالی تفصیلات پوچھ لی ہیں۔


تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر دستیاب فارم کے مطابق امیدوار کو متعدد معاملات میں پارٹی کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ وہ دہری شخصیت کے حامل نہیں، اس کے علاوہ اپنے اور بیوی بچوں کے نام، پاکستان اور بیرون ملک جائیداد کی تفصیلات، اندرون اور بیرون ملک اکاونٹس، اگر قرضہ معاف کروایا ہے تو اس کی تفصیل، عدالتوں میں کیسز کی تفصیلات اور کسی کیس میں اگر اندرون اور بیرون ملک سزا ہوئی ہے تو اس کی تفصیلات بھی دینا ہوگی۔

امیدواروں کو حلف دینا ہوگا کہ انہیں بدعنوانی کے باعث کبھی نوکری سے الگ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کرپشن کی ہے، درخواست فارم اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ امیدوار جو صادق اور امین ہوگا یا جو آرٹیکل62 اور 63 پر پورا اترتا ہوگا وہی فارم پر کرے گا جبکہ ڈگریزاور تفصیلات کی تحقیقات کا اختیار بھی تحریک انصاف نے امیدوار کی رضا مندی سے حاصل کیا ہے۔
Load Next Story