سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سہراب گوٹھ کے امیر کو گرفتارکرلیا
ملزم نے انڈس پلازہ سہراب گوٹھ میں منشیات کے اڈے پر دھماکا کروایا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ISLAMABAD:
سی آئی ڈی کاؤنٹر ٹیررازم فورس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سہراب گوٹھ کے امیر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی کاؤنٹر ٹیررازم راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 2 ہینڈ گرنیڈ اور گولیاں ملیں ہیں۔ سی آئی ڈی حکام کے مطابق بشیر عرف حکیم اللہ محسود سال 2004 میں علاقہ غیر سے کراچی آیا اور سال 2012 میں ٹی ٹی پی کراچی کے امیر یار محمد نے اسے سہراب گوٹھ کا امیر بنایا۔
سی آئی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے گروہ میں 40 سے 45 طالبان ہیں اور اس نے سہراب گوٹھ میں انصاف امن کمیٹی کے نام سے عدالت قائم کی ہوئی تھی جو روزانہ کی بنیاد پر 15 سے 16 فیصلے کرتی تھی۔
ملزم نے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی بھی ایک ٹیم بنائی ہوئی ہے جبکہ ملزم نے انڈس پلازہ سہراب گوٹھ میں منشیات کے اڈے پر دھماکا کروایا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔