کراچی ایئرٹریفک کنٹرولر طیاروں کو چھوڑ کر افطاری کرنے چلے گئے
جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک گھنٹہ تاخیر،تحقیقات کا حکم دیدیا گیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرٹریفک کنٹرولرطیاروں کوفضامیں چھوڑ کر افطاری کرنے چلے گئے جس کی تحقیقات کاحکم دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ایئرپورٹ ٹاورز کنٹرولر افطاری کے لیے غائب ہوگئے تھے،کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے731ایک گھنٹہ تاخیرسے روانہ ہوئی، 8اگست کوپی کے731 کے کپتان نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کوجہازکے مواصلاتی نظام میں خرابی کی نشاندہی کی تھی جس پرطیارے کے سسٹم کوچیک کیا گیا تاہم سسٹم درست طریقے سے کام کر رہا تھا۔
انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے سسٹم چیک کرنے کے بعدٹاورسے رابطہ کیا تومعلوم ہوا کہ ٹاورکے کنٹرولرز افطاری کے انتظام کے لیے چلے گئے تھے اور پی کے731اورپی کے306کے کپتانوںکا ٹاور سے رابطہ نہیں ہو پارہا تھا،پروازپی کے731شام چھ بجے کے بجائے 7بجے روانہ ہوئی۔پی آئی اے نے سی اے اے سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔