اعصام الحق کا ڈیوس کپ میں ریفری کے یکطرفہ فیصلے پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن جانے کا اعلان
دوران میچ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے کورٹ خراب کرنے کی کوئی شکایت نہیں کی اسکے باجودریفری نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا،اعصام
GILGIT:
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ریفری نے یک طرفہ فیصلہ دیا لہٰذا انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن انصاف دلائے۔
لاہور میں اعصام الحق، عقیل خان اور کوچ محمد خالد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اعصام الحق نے کہا کہ ڈیوس کپ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے کورٹ خراب ہونے کی کوئی شکایت نہیں کی، اس کے باوجود سری لنکن ریفری آشیتا اجیگالا نے جان بوجھ کر ان کے خلاف فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں لندن میں انٹرنیشنل ٹینس حکام سے ملاقات کریں گے اور اس ناانصافی پر آواز بلند کریں گے۔