فٹبال فار فرینڈ شپ روس میں شیڈول ایونٹ کیلیے 2 پاکستانی بچے منتخب
پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم ایک فٹبال کھلاڑی اورایک ینگ فٹبال صحافی پرمشتمل ہوگی جن کا چنائو میرٹ پر کیا گیا ہے۔
فار فرینڈ شپ کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ عالمی میلے میں پاکستان سے 2 بچے منتخب کر لیے گئے۔
26 جون سے 3 جولائی تک روس کے تاریخی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقہ، جنوبی و شمالی امریکا سے211 ممالک کے 12 سال سے کم عمر کے نوجوان حصہ لیں گے۔
فٹبال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں پروگرام کورآڈینیٹر (پی ایف ایف کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری) فہد خان نے منتخب بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے، ایونٹ پاکستانی یوتھ کو فٹبال میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور طریقے سے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔
پاکستان ایونٹ میں مسلسل دوسری مرتبہ شریک ہوگا، پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم ایک فٹبال کھلاڑی اور ایک ینگ فٹبال صحافی پر مشتمل ہوگی جن کا چنائو میرٹ پر کیا گیا ہے۔