بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی
ویب سائٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے،بھارتی وزیر دفاع
ISLAMABAD:
نامعلوم ہیکرز نے بھارتی وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر چینی کریکٹر اپ لوڈ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائیٹ پر جمعے کی سہ پہر سائبر حملہ کیا گیا اور نامعلوم ہیکرز نے کامیابی سے ویب سائیٹ کو باآسانی ہیک کرکے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ہیکرز نے چینی زبان میں ایک کریکٹر بھی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا ہے جس کا مطلب'گھر' ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہیکرز نے کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ ہیک کرلی
بھارتی وزیر دفاع نرمالی ستھرامن نے ویب سائیٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ویب سائیٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے اور آئندہ ایسے کسی بھی حملے سے محفوظ رہنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔