پانی کی عدم فراہمی پر ٹیل کے آبادگاروں کی بھوک ہڑتال
پانی نہ ہونے سے کپاس اور دیگر فصلوں کی کاشت متاثر ہو رہی ہے،آبادگار
پھلیلی کینال سے نکلنے والی نہر سلطانی واہ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف محمد ایوب کھوسو،محمد پناہ کی قیادت میں آبادگاروں نے دیہی شہر میں احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی۔
اس موقعے پر آبادگاروں نے بتایا کہ سلطانی واہ میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث8ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس،مرچ اور دیگر فصلوں کی کاشت متاثر ہو رہی ہے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ محمکہ آبپاشی کے افسران مبینہ طور پر بھاری رقوم لے کر بااثر زمینداروں کو پانی فراہم کر رہے ہیں جبکہ سلطانی واہ کی ٹیل پر پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے، آبادگاروں نے انتباہ دیا کہ پانی فراہم نہ کیا گیا تو تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔