پی اے سی میں 6 اعلیٰ افسران کا خلاف قواعد بیرونی دورے کا انکشاف

2008 تا 13ء وزیر اور وزیر مملکت سمندر پار پاکستانیوں نے 27 لاکھ استعمال کیے، دستاویز نہیں دیں

2008 تا 13ء وزیر اور وزیر مملکت سمندر پار پاکستانیوں نے 27 لاکھ استعمال کیے، دستاویز نہیں دیں۔ فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO:
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے 6 افسران کا خلاف قواعد بورڈ آف گورنرز سے منظوری لے کر بیرون ملک روانہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے زیر التوا آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔


اجلاس کے دوران آڈٹ اعتراض کے جائزہ سے متعلق آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ2008 سے2013 کے دوران وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیوں اور وزیر مملکت کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے تحت27لاکھ روپے کی رقم استعمال کی گئی، مگر محکمہ کی جانب سے رقم کے مصرف کی تفصیلات سے متعلق آڈٹ کیلیے دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔

کمیٹی کے اجلاس میں2008 سے2013 کے دوران وفاقی وزیر اور وزیر مملکت سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے تحت27لاکھ روپے کی رقم استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، اس بارے میں وزارت کے حکام بھی لاعلم نکلے، کمیٹی نے اس معاملے کی30روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

 
Load Next Story