پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’عالمی یوم صحت‘ منایا جا رہا ہے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ’عالمی یوم صحت‘ ہر سال 7 اپریل کو منایا جاتا ہے
ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آج 7 اپریل کو دنیا بھر میں 'عالمی دن برائے صحت' منایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے عالمی صحت (World Health Organization) کی جانب سے ہر سال 7 اپریل کو یوم صحت منایا جاتا ہے۔ ہر سال اس دن کو ایک خاص عنوان سے منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحت کے پیچیدہ مسائل سے آگاہی فراہم کرنا اور ان کے سدباب کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے 'عالمی یوم صحت' پہلی بار 1948 میں منایا گیا جس کے بعد ہر سال 7 اپریل کو یہ دن منایا جا رہا ہے۔
اس سال عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے یوم صحت کو یونیورسل ہیلتھ کوریج (Universal Health Coverage) کے عنوان کے نام سے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صحت کی سہولت ہر ایک شخص تک ہر ایک جگہ فراہم کرنا ہے۔ دنیا بھر میں 'صحت سب کے لیے' کے عنوان سے سمینار منعقد کیے جارہے ہیں۔
دنیا کو اس وقت ٹی بی، ذیابیطس، امراض قلب، بلند فشار خون اور ہیپاٹائٹس کے علاوہ مختلف وائرل امراض جیسے چکن گونیا وغیرہ کا سامنا ہے جس کے سدباب کے لیے عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے حکومتوں اور بااثر افراد تک رسائی حاصل کی جاتی ہے اور انہیں صحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے آمادہ کیا جاتا ہے۔
دنیا کی بیشتر آبادی اس وقت صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم دستیابی، رہائش کی کم جگہ کا میسر ہونا، آلودہ ماحول اور آگاہی کا فقدان ہے جس کے لیے حکومت اور سماجی تنظیموں کو بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے اسی وجہ سے ورلڈ ہیلتھ آگنائزیشن نے اس سال یوم صحت کو صحت سب کے لیے کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔