اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق
دوسرا نوجوان زخمی، امریکی ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ کوہسار کی حدود میں پیش آیا جہاں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا جب کہ ساتھی نوجوان راحیل اسپتال میں زیر علاج ہے۔
امریکی سفارتکار کی گاڑی ملٹری اتاشی مسٹر جوزف چلارہے تھے، واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا جب کہ ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ 2011ء میں امریکی قونصل خانے سے منسلک سیکیورٹی اہلکار ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔