سونے کے بڑے ذخیرے پر آسٹریلیا کا قبضہ
57میڈلز کے ہمراہ ٹاپ پوزیشن،50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں کیٹ سرخرو
کامن ویلتھ گیمز کے تیسرے روز تک سونے کے بڑے ذخیرے پر آسٹریلیا نے ہاتھ صاف کرلیا جب کہ 20 طلائی تمغوں سمیت 57 میڈل کے ہمراہ ٹاپ پر موجود ہے۔
تیسرے دن کی تکمیل پر آسٹریلیا نے20 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 57 میڈلز جیت کر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی، انگلینڈ سونے کے 14 تمغوں سمیت مجموعی طور پر 32 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، چوتھی پوزیشن پر موجود بھارت نے 4 گولڈ سمیت 6 میڈلز جیتے ہیں۔
آسٹریلیا کی کیٹ کیمپبل نے 50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ میں گولڈمیڈل جیت لیا، وہ اس سے قبل 4x100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں بھی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہی ہیں۔ مکسڈ ٹیم ٹرائتھلون میں آسٹریلیا نے سونے کا تمغہ پایا۔
انگلینڈ کے سوئمر ایڈم پیاٹی نے مینز 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔کینیڈا کی کیلی میسی نے ویمنز 100 میٹر بیک اسٹروک میں ٹائٹل جیت کر ایملی سیبوہوم کی لگاتارتیسری فتوحات کا راستہ روک دیا۔جنوبی افریقی سوئمر چاڈ لی کلوز نے کامن ویلتھ گیمز میں انفرادی طور پر دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔
ویلز سے تعلق رکھنے والی ورلڈ چیمپئن ایلنور بارکیر نے ویمنز 25 کلومیٹر پوائنٹس سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن پائی۔ انفرادی آل رائونڈ جمناسٹکس فائنل میں کینیڈا کی ایلزبیتھ بلیک نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ملائیشیا کے نفیزوان عدنان نے اسکواش مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ نک میتھیو کو اپ سیٹ شکست دیدی۔
کینیڈا کی میوڈ چیرون نے ویمنز ویٹ لفٹنگ 63 کے جی میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ ستیش کمار سیوالینگم حالیہ گیمز میں ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے تیسرے بھارتی بن گئے، انھوں نے مینز 77 کے جی فائنل میں 317 کلومجموعی وزن اٹھاکر پہلی پوزیشن پائی۔