عدلیہ پر اعتماد ہے مشرف ضرور جیل جائینگےحنیف عباسی

وفاق مقدمہ درج کرائے،رہنما ن لیگ،مشرف کا مستقبل تابناک ہے،قصوری،کل تک میں گفتگو.

وفاق مقدمہ درج کرائے،رہنما ن لیگ،مشرف کا مستقبل تابناک ہے،قصوری،کل تک میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

TOKYO:
مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پرویزمشرف ایسا آمر ہے جس نے دو بار آئین توڑا، لال مسجد کی طالبات اور اکبربگٹی کا قاتل ہے، وفاقی حکومت کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ آرٹیکل 6 کے تحت مشرف کیخلاف مقدمہ درج کرائے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' کے میزبان جاوید چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے اور ہمیں اس پر پورا اعتماد ہے۔ ہم نے مرحومہ بینظیر بھٹو کیساتھ میثاق جمہوریت کیا تھا کہ جو بھی آئین توڑے گا کمیشن بنا کر اسکو سزا دینگے، ہم اقتدار میں آ کر اس پر عمل کرینگے، احمد رضا قصوری آخری عمر میں اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ مشرف کا مستقبل بہت تابناک ہے، جنرل کیا نی کا نام کیوں نہیں لیتے ہیں، کیا اس لیے کہ وہ وردی میں ہیں اور انکا نام لیتے ہوئے کرنٹ لگتا ہے، اگر بندہ کرسی پر بیٹھا ہو تو پھر مولوی تمیزالدین کیس بن جاتا ہے اگر کرسی پر نہ ہو تو یہ نصرت بھٹو کیس ہوتا ہے۔




سیاسی جماعتوں میں یہ جان ہی نہیں کہ ان کیخلاف مقدمہ چلوائیں، صرف وفاقی حکومت ہی آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کرانے کی مجاز ہے۔ عدالت مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ دائر کرنے کی ڈائریکشن نہیں دے سکتی کیونکہ یہ اختیارات سے تجاوز ہو گا اور اسکا مطلب تصادم ہو گا۔ تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ اعتزاز احسن عدلیہ بحالی تحریک میں ہمارے ساتھ رہے، تمام وکلا تنظیموں نے مشرف پر مقدمہ چلانے کی بات کی، اب سیاستدان آگے آئیں۔ عدالت اپنے ایک فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ مشرف نے آئین توڑا ہے۔
Load Next Story