کئی شہروں میں بارش آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جاں بحق
بلوچستان میں رات بھر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،ہرنائی کوئٹہ شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی
بلوچستان اورپشاورسمیت بالائی علاقوں میں بارش،آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میںخاتون سمیت 5افرادجاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ روز بلوچستان کے علاقوں زیارت، ہرنائی، ژوب، قلات اور مکران میں رات بھر موسلا دھاربارش جاری رہی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، ہرنائی کوئٹہ شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی۔دریں اثنا پشاور، مالم جبہ، بنوں، رسالپور، بالاکوٹ سمیت بالائی علاقوں میں بارش ہوئی.
ثناء نیوز کے مطابق بھکر میں آسمانی بجلی گرنے سے کرکٹ کھیلنے والے دو بچے رفیق اور گل بخت جاں بحق ہو گئے۔کلول، دلے والا میں خاتون سمیت دوافراد جبکہ دکی میں ولی محمد آسمانی بجلی کا نشانہ بن گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹے میںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ ہزارہ پشاورراولپنڈی ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔