پاکستان روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے خریدے گا وزیردفاع
پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے حامل روسی ہتھیاروں میں دلچسپی رکھتا ہے، خرم دستگیر
PESHAWAR:
وزیرِ دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان روسی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس سے ایس یو 35 لڑاکا طیاروں سمیت جدید ترین دفاعی و فوجی آلات خریدے گا۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ماسکو میں روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیرِدفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 2014 میں دفاعی شعبے کے حوالے سے پاکستان اور روس کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، دونوں ممالک نے مشترکہ فوجی مشقیں کیں اور روس سے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر بھی خریدے، پاکستان اب بھی جدید ٹیکنالوجی کے حامل روسی ہتھیاروں کی وسیع رینج میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: معاشی استحکام کیلیے قدم نہیں دہشت گردوں کو روکیں گے
وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں، فوجی مشقوں، جدید آلات اور خفیہ معلومات کے تبادلے سمیت وسیع تر دفاعی تعاون کے لئے پرامید ہیں، پاکستان طویل مدتی معاہدے کے تحت ٹی 90 ٹینک، لڑاکا جیٹ طیارے اور دفاعی نظام کی خریداری میں دلچپسی رکھتا ہے، اس حوالے سے روس سے بات چیت جاری ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آدھے افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہے
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس خطے بالخصوص افغانستان میں امن و امان کے قیام اور مستحکم افغانستان کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے روس کے اقدامات کا متعرف ہے اور دیگر عالمی طاقتوں کو بھی دعوت دیتا ہے کہ وہ روس کی طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی حکمت عملی وضع کریں۔