اوکاڑہ میں جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے 2 بھائیوں کی جان لے لی

گرین سٹی میں اختر اور مظفر کا سوتیلے بھائی آصف سے اراضی کاتنازع تھا،ملزم گرفتار

گرین سٹی میں اختر اور مظفر کا سوتیلے بھائی آصف سے اراضی کاتنازع تھا،ملزم گرفتار۔ فوٹو: فائل

جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے فائرنگ کر کے 2سگے بھائی مار ڈالے۔


گرین سٹی اوکاڑہ کے رہائشی بھائیوں اختر اور مظفر کا اپنے سوتیلے بھائی آصف جمشید سے 21کنال اراضی کا تنازع چلا آ رہا تھا گزشتہ روز اختر اور اس کا بھائی مظفر کسی کام کے سلسلہ میں غلہ منڈی روڈ پر آئے اس دوران کارسوار ان کے سوتیلے بھائی آصف جمشید نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جب کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے دونوں بھائی اختر اور مظفر دم توڑ گئے۔

پولیس نے عینی شاہدین کی جانب سے کار کے نمبر سے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے اسے گھر سے گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے زیر استعمال کار اور اسلحہ برآمد کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
Load Next Story