تحریک انصاف کوآئینہ دکھایاعدالت میں نہیں جائیگیخرم دستگیر
دونوں کوعدالت میں جاناچاہیے،پیپلزپارٹی کواس لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں،امتیازصفدر
مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کو آئینہ دکھایا ہے ان پر الزامات نہیں لگائے۔ تحریک انصاف نے خود شوکت خانم میموریل کو سیاست میں گھسیٹا ہے اور اس کو اپنی ساکھ بڑھانے کے لیے استعمال کیا۔ان کے فنڈز کے استعمال میں اقربا پروری اور مس مینجمنٹ ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ شاید ہمارے خلاف بھی تحریک انصاف کا کیس اسی بند گلی میں جائے گا جس میں ایم کیو ایم کے خلاف کیس گیا ہے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے ہیں اربوں روپے کا مسئلہ ہے،
ہم حیران ہیں کے اعلان کے باوجود یہ ایک دوسرے کے خلاف عدالت کیوں نہیں گئے۔ روزانہ پریس کانفرنس کرنے کے بجائے ان کو عدالت جانا چاہیے۔پیپلز پارٹی کواس لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے خلاف عدالت میں ضرور جائیں گے۔ یہ حکومت میںہیں ان کو عوام کے سامنے جواب دینا پڑے گا۔ انھوں نے اس ادارے پر حملہ کیا ہے جو سترہ سال سے غریبوں کا علاج کر رہا ہے۔ یہ سب عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔