پاکپتن کا نوجوان فن لینڈ سے لڑکی بیاہ کر لے آیا
خوشی ہے کہ ہماری دوستی ایک حسین رشتے میں بدلی اور میں پاکستان آئی، دلہن کیتھرین
لاہور:
عارف والا کا نوجوان گلشان روکس اپنی فیس بک دوست کیتھرین کو فن لینڈ سے دلہن بنا کر لے آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن کے علاقے عارف والا کا رہائشی نوجوان فن لینڈ سے شادی کرکے دلہن کو پاکستان لے آیا۔ نوجوان گلشان روکس کے مطابق 22 سالہ دوشیزہ کیتھرین سے اس کی دوستی فیس بک پر ہوئی جو کچھ ہی عرصے میں محبت میں تبدیل ہوگئی اور بڑھتے بڑھتے شادی کے حسین بندھن تک چاپہنچی۔ نوجوان گلشان روکس پاکستان سے فن لینڈ گیا اور کیتھرین سے شادی کرکے اسے پاکستان لے آیا۔
دوسری جانب نوبیاہتا دلہن کیتھرین نے پاکستان پہنچ کر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے ہماری دوستی ایک حسین رشتے میں بدلی اور میں اپنے شوہر کے ملک پاکستان آئی جہاں ڈھیروں محبت کرنے والے موجود ہیں، پاکستان آکر بہت خوش ہوں۔ یہاں کا کلچر دیکھ کر میں فن لینڈ کی آزادی بھول گئی۔ کیتھرن نے مزید بتایا کہ پاکستانی کھانوں خصوصاً خربوزے کی لذت مجھے زندگی بھر یاد رہے گی۔