افغان صوبے ہرات میں دھماکا بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی

دھماکا ضلع شنداد میں مسجد کے قریب ہوا،ترجمان ہرات گورنر

دھماکا ضلع شنداد میں مسجد کے قریب ہوا،ترجمان ہرات گورنر۔ فوٹو: فائل

NICE, FRANCE:
افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں 9 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں ںصب کیا گیا تھا۔




ترجمان ہرات گورنر جیلانی فرہاد کا کہنا تھا کہ دھماکا ضلع شنداد میں مسجد کے قریب ہوا تاہم دھماکے کے ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
Load Next Story