دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ پاکستان ٹیم یاسر شاہ کی خدمات سے محروم

مکمل صحتیابی کے لیے یاسر شاہ کو 6 ہفتے درکار ہوں گے۔

مکمل صحتیابی کے لیے یاسر شاہ کو 6 ہفتے درکار ہوں گے۔ فوٹو: فائل

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں صوابی میں مقامی ٹورنامنٹ کا میچ کھیلتے ہوئے یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے جس کے باعث وہ دونوں سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ ہونے کے باعث انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے جب کہ یاسر شاہ کی غیر موجودگی کی صورت میں قومی ٹیم کوشاداب خان سمیت ناتجربہ کار اسپنرز پر انحصار کرنا ہوگا۔ انگلش کنڈیشنز میں اہم ہتھیار سمجھے جانے والے لیگ سپنر کولہے کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔


ڈاکٹرز نے 31 سالہ لیگ اسپنر کو آرام کے لیے 4 ہفتے کا کہا ہے مگر انہیں فٹنس کی مکمل بحالی کے لیے 6 ہفتے درکار ہوں گے جب کہ ان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لیگ اسپنر شاداب خان، ڈیبیو کے منتظر بلال آصف اور کاشف بھٹی پر انحصار کرنا ہوگا۔ شاداب خان نے اپنا واحد ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف بارباڈوس میں کھیلا تھا۔

واضح رہے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 24 مئی سے لارڈز میں ہوگا۔

 
Load Next Story