کپل کو ہراساں کرنے والے صحافی کے خلاف شلپا میدان میں آگئیں

برائے مہربانی تمام میڈیا حضرات کپل کو معاف کردیں، شلپا شندے

برائے مہربانی تمام میڈیا حضرات کپل کو معاف کردیں، شلپا شندے۔ فوٹو: فائل

معروف کامیڈین کپل شرما کو ہراساں کرنے والے صحافی کے لیے شلپا شندے میدان میں آگئیں۔

نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے گزشتہ چند روز قبل اپنے ٹوئٹس میں نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر وکی لالوانی اوراپنی سابق دوست پریتی سموس اور ان کی بہن مینیجر نیتی کے خلاف زبرستی 25 لاکھ روپے مانگنے، غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی تھی لیکن کپل کو صحافی کے لیے نامناسب الفاظ کے استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا یہی وجہ ہے کہ بگ باس 11 کی فاتح شلپا شندے کپل شرما کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 11 کی فاتح شلپا شندے کا کپل شرما کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی کو بھی گالیاں دینا درست نہیں جب کہ سب ہی فنکار جانتے ہیں کہ صحافی وکی لالوانی اپنے سوالات سے کتنا ٹارچر کرتا ہے، تمام فنکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس حوالے سے اپنے تلخ تجربات کو منظرعام پر لے کر آئیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BhUf8pOgrGv/"]

شلپا شندے نے کہا کہ کچھ تو مسئلہ ضرور ہے کیوں کہ اتنا قابل فنکار اس طرح کی حرکات نہیں کرسکتا ویسے بھی ہم انسان ہیں غلطی کس سے نہیں ہوتی ، گالی کون نہیں دیتا، برائے مہربانی تمام میڈیا حضرات کپل کو معاف کردیں۔
Load Next Story