خیبر ایجنسی سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ کے دوران 15دہشت گرد ہلاک
جاروبی سیکٹر میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔
وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاروبی سیکٹر میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، پا ک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان بھی شہید ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے صورتحال اس وقت مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کی بڑہتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر علاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک درجنوں شدت پسند ہلاک جبکہ 14 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔