پہلی ’ٹرانس جینڈر‘ ویٹ لفٹر کا سفر ختم

مجھے ریکارڈ وزن اٹھانے کی کوشش کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے، لاؤریل ہبرڈ

مجھے ریکارڈ وزن اٹھانے کی کوشش کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے، لاؤریل ہبرڈ۔ فوٹو: اے ایف پی

کامن ویلتھ گیمز میں شریک پہلی مخنث ویٹ لفٹر کا سفر انجری کے ساتھ ختم ہوگیا۔


40 سالہ لاؤریل ہبرڈ نے پلس 90 کے جی کیٹیگری میں حصہ لیا تاہم گیم ریکارڈ 132 کے جی وزن اٹھانے کی کوشش میں ان کی کہنی جواب دے گئی، وہ گیمز میں شریک ہونے والی پہلی 'ٹرانس جینڈر' ایتھلیٹ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ریکارڈ وزن اٹھانے کی کوشش کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے،اسپورٹس میں جب آپ حصہ لیں تو پھر اپنی پوری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
Load Next Story