ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا مرحلہ شروع
3 کروڑ 87 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے، قومی رابطہ کار
راوں سال کے آخر تک ملک کو پولیو فری بنانے کی حکمت عملی کے تحت ملک گیرانسداد پولیو مہم کا چوتھا مرحلہ شروع ہو گیا۔
پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمرکے 3کروڑ 87 لاکھ 10 ہزاربچوں کو پولیوسے بچاؤکی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 1 کروڑ 93 لاکھ 80 ہزار ،سندھ میں88 لاکھ 50 ہزار، خیبر پختونخوا میں 57 لاکھ30 ہزار،بلوچستان میں 24 لاکھ 60 ہزار، فاٹا میں 10 لاکھ، آزاد کشمیر میں7 لاکھ ،گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 38 ہزار اور اسلام آباد میں3 لاکھ3 ہزار بچوں کواینٹی پولیوویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
حکومتی ذمے داران کہناہے کہ اگر95 فیصد سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے میں کامیابی ملی تو مئی2018 کے آخر تک ملک سے پولیو کا خاتمہ یقینی ہوجائے گا۔
انسداد پولیو پروگرام کے قومی رابطہ کارڈاکٹر رانا صفدرنے پولیوویکسین سے متعلق خدشات کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس حولے سے محض پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 3 ارب بچوں کو 12 ارب سے زائد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے اور سائیڈ ایفیکٹ کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔