کشمیر کا حل 2 ایٹمی طاقتوں میں امن کی کنجی بن سکتا ہے ناصر جنجوعہ
بھارت طاقت کے بل پر کشمیر کو جلا رہا ہے، ہم پر مشکل وقت ہے اس سے نکلنا ہے، مشیر قومی سلامتی
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہاہے کہ کشمیر کا حل 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن کی کنجی بن سکتا ہے جب کہ اسے پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا ہے۔
گزشتہ روز کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر کو جلا رہا ہے، عالمی طاقتوں کی سیاست اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کررہی ہیں، بھارت انسانی حقوق پر جواب دینے کی بجائے شملہ معاہدے کے پیچھے چھپ رہا ہے، نہ کوئی بات سننے کو تیار ہے نہ مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔
ناصر جنجوعہ نے کہا کہ کشمیر اتحاد مانگتا ہے تقسیم نہیں، یہ کیا بات ہوئی کہ ہم بات چیت ہی نہیں کرسکتے، ہم پر مشکل وقت ہے اس سے نکلنا ہے۔
اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہناتھا کہ ہم کشمیری لاشوں پر مذاکرات نہیں کرسکتے یہ سب کشمیریوں کا فیصلہ ہے، مذاکرات سے انکار نہیں مگر انسانی حقوق کا مسئلہ متاثرین کے ذریعے عالمی دنیا کے سامنے اٹھایا جائے۔