رواں برس بالی ووڈ حسینہ ’’کنگنا رناوت‘‘ کی 7 فلمیں سینماؤں کی زینت بنیں گی

بے باک اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنی خاص پہچان بنانےوالی ’’کنگنارناوت ‘‘کا اس سال کا فلمی شیڈول کافی مصروف ہے

2013 میں کنگنا رناوت شوٹ ایٹ وڈالا،کرش 3، آئی لو نیو یارک، انگلی، کوئین، رجو اور ریوالور رانی میں جلوہ گر ہوں گی، فوٹو:رائٹرز


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ رواں برس ان کی 7 فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن میں''شوٹ ایٹ وڈالا'' اور''کرش تھری'' جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں بھی شامل ہیں ۔


بے باک اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنی خاص پہچان بنانےوالی ''کنگنارناوت ''کا اس سال کا فلمی شیڈول کافی مصروف ہے۔ وہ اس سال 7 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ان کی پہلی فلم ''شوٹ ایٹ وڈالا'' ہے جو یکم مئی کو ریلیز کی جا رہی ہے، کنگنا کی اگلی فلم کرش تھری ہے جس میں وہ اداکار یریتھیک روشن کے مقابل آرہی ہیں جب کہ ''آئی لو نیو یارک'' میں ان کے مقابل سنی دیول ہیں۔ وہ ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ''انگلی'' اور انوراگ کشیپ کی فلم ''کوئن'' میں جلوہ گر ہوں گی۔ کنگنا کی دو فلمیں ''رجو'' اور ''ریوالور رانی'' بھی اسی سال ریلیز ہوں گی۔

Load Next Story