حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے صوبائی امیدوار فخر الاسلام کو قتل کردیا گیا
قتل و غارت سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، حق پرست شہدا کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، الطاف حسین
ہالا ناکہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار فخرالاسلام جاں بحق ہوگئے،نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)میرہزارکھوسو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالاسلام ہالا ناکہ کے علاقے میں اپنے گھر سے نکل رہے تھے کہ اچانک 2 نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی ، فخرالاسلام کو 7گولیاں ماری گئیں جو ان کے پیٹ اور سینے پر لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واردات کے بعد مسلح افراد موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، فخرالاسلام کی لاش کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا جہاں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، فخرالاسلام کی عمر 47 سال تھی اور وہ ایم کیو ایم کے یونٹ ممبر بھی تھے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فخرالاسلام کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فخرالاسلام کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، قتل و غارت سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، حق پرست شہدا کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا انہوں نے کہا کہ فخرالاسلام کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور ایم کیو ایم کے تمام نامزد امیدواروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ فخر الاسلام کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔