کوئٹہ تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بارودسے بھری گاڑی برآمد
مکان سے پولیس کی وردیاں بھی ملی،بارودی مواد ایک ہزارکلوگرام سے زائدہے، ذرائع
کوئٹہ میںپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی برآمد کرکے تین ملزمان کوگرفتار لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی مشرقی بائی پاس کے علاقے کلی علائوالدین اچکزئی میں کی گئی جہاں خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا،جس کے دوران بارود سے بھری ایک گاڑی تحویل میں لیکر تین ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔چھا پے کے دوران مکان سے بارودسے بھرے 6سلنڈر،5رول پراماکارڈ،20عدد راکٹ ٹیوب دس عدد ریموٹ کنٹرول سسٹم ،ڈیٹونیٹرز،آر ایف راکٹ 10عدد ،7 عددآر پی جی سیون ،2عدد دستی بم،3دیسی ساختہ بم ،بارود مکس کرنیوالی مشین ،پولیس کی وردیوں سے بھری ایک بوری ملی۔
برآمد ہونے والے بارودی موادکی مقدار ایک ہزارکلوگرام سے زائد بتائی جاتی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑی کوخود کش حملے میں استعمال کیاجاناتھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزماں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنھوں نے مکان کرایہ پرحاصل کیاتھا۔