سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر مکمل پابندی عائد

سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے کے تمام اجازت نامے منسوخ کردیے ہیں۔

سندھ حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے کے تمام اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صوبے میں تمام قسم کا اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبے میں پہلے ہی سے دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔
Load Next Story