فخرالاسلام کا قتل کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی ہے الطاف حسین

حق پرستی کی35 سال کی جدوجہد میں ایم کیوایم کے ہزاروں جانثاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، الطاف حسین

حق پرستی کی35 سال کی جدوجہد میں ایم کیوایم کے ہزاروں جانثاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، الطاف حسین۔ فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔


لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا جو بزدل دہشت گرد یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے حوصلوں کو پست کردیں گے، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ایم کیوایم آگ اور خون کے دریاعبور کرتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حق پرستی کی35 سال کی جدوجہد میں ایم کیوایم کے ہزاروں جانثاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلی سندھ زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ فخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کا فوری نوٹس لیا جائے، سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور ایم کیوایم کے تمام نامزد امیدواروں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔

Recommended Stories

Load Next Story