پشاور میں سابق صوبائی وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 افراد زخمی

ارباب ایوب جان کی گاڑی مین جی ٹی روڈ پر ترناب فارم کے قریب سے گزر رہی تھی کہ دھماکا ہوگیا۔

ارباب ایوب جان کی گاڑی مین جی ٹی روڈ پر ترناب فارم کے قریب سے گزر رہی تھی کہ دھماکا ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس

سابق صوبائی وزیر اور اے این پی کے رہنما ارباب ایوب جان کی گاڑی کے قریب دھماکا کیا گیا جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام خان کے مطابق ارباب ایوب جان ایک جلسے کے بعد واپس گھرجا رہے تھے، ان کی گاڑی مین جی ٹی روڈ پر ترناب فارم کے قریب سے گزر رہی تھی کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تاہم ارباب ایوب جان محفوظ رہے، پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔

سابق وزیر ارباب ایوب جان اے این پی کے سینئر رہنما ہیں اور قومی اسمبلی کی سیٹ کے لئے آئندہ عام انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں، ان کے بیٹے ارباب عثمان بھی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story