الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی

فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں پرپابندی نہیں ہوگی ،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا،فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتی پر پابندی عائد کردی گئی۔


یہ بھی پڑھیں: ووٹر فہرستیں الیکشن کمیشن کے حوالے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں پرپابندی نہیں ہوگی جب کہ ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہیں کئے جاسکیں گے، یکم اپریل کے بعد سے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوسکے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یکم اپریل کے بعد گیس پائپ لائنز کی تنصیب ،سڑکوں کی کارپٹنگ ،واٹر سپلائی اسکیمز پر عملدرآمد روک دیاگیا جب کہ تمام وزارتوں اور محکموں کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آگا ہ کردیاگیا ہے۔
Load Next Story