2013 کا الیکشن فکس تھا اگر ایسا پھر ہوا تو ملک  میں مزید تباہی ہوگی پیرپگارا

تحریک انصاف کے قائدین سے ہم اور وہ ہم سے رابطے میں ہیں اگر وہ ساتھ چلتے ہیں تو اعتراض نہیں،پیر پگارا

جی ڈی اے میں شامل جماعتیں ایک انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گی،چوہدری پرویز الہیٰ فوٹو:فائل

پیر پگارا کا کہنا ہے کہ 2013 کا الیکشن فکس تھا اگر اب بھی ویسا ہی نگران سیٹ اپ بنا تو ملک میں مزید تباہی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرا پگارا نے چوہدری شجاعت اور پرویز الہی سے لاہور میں ملاقات کی جس میں سندھ کی سطح پر بننے والے گرینڈ الائنس کا دائرہ کار پاکستان بھر میں پھیلانے پر اتفاق کیا گیا۔


اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ق) جی ڈی اے اور اس میں شامل ہونے والی دیگر جماعتیں ایک پلیٹ فارم اور ایک انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گی،تحریک انصاف سمیت جو بھی اس اتحاد میں آنا چاہتا اسے خوش آمدید کہیں گے۔

پیرا پگارا کا کہنا تھا کہ اتحاد کی خاطر اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں تحریک انصاف کے قائدین سے ہم اور وہ ہم سے رابطے میں ہیں اگر وہ ساتھ چلتے ہیں تو اعتراض نہیں،انہوں نے کہا کہ 2013 کا الیکشن فکس تھا اگر اب بھی ویسا ہی نگران سیٹ اپ بنا تو ملک میں مزید تباہی ہوگی۔
Load Next Story