میرپور خاص تعلیمی بورڈ مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے

نقل کرنے پر 3طلبہ اور 4 جعلی امیدوار پکڑے گئے، کیس ڈسپلنری کمیٹی کو روانہ

چیئرمین بورڈ نے امتحانی مراکز میں ڈیوٹی پر مامور عملے کو نقل کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے علاوہ دیگر ضروری ہدایات دیں۔ فوٹو: فائل

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے جاری امتحانات کے چوتھے روز میٹرک کا ریاضی کا پرچہ لیا گیا۔

تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین شفیق احمد خان، ناظم امتحانات عبدالحفیظ نے بورڈ کے دیگر افسران کے ہمراہ ٹنڈو آدم کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، جہاں 2 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ان کا کیس متعلقہ ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔




چیئرمین بورڈ نے امتحانی مراکز میں ڈیوٹی پر مامور عملے کو نقل کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے علاوہ دیگر ضروری ہدایات دیں۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز میرپورخاص پروفیسر عبدالحمید شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈوآدم کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امیدوار کو نقل کرتے ہوئے پکڑا جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سانگھڑ یار محمد بالادی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گڑنگ بنگلو اور گوٹھ مولوی خیر محمد کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور 4جعلی امیدواران کو پکڑ کر ان کا کیس متعلقہ ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کو بھیج دیا۔
Load Next Story