سازشوں کے باوجود حکومت نے مدت پوری کی سسی پلیجو
پی پی حکومت نے بارش متاثرین کی بھرپور مدد کی،مستحقین میں کروڑوں روپے تقسیم کیے گئے
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر سسی پلیجو نے مکلی میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ سازشوں کے باوجود حکومت نے 5سالہ آئینی مدت پوری کی۔ انھوں نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو لے کر اقتدار میں آئے تھے۔
پیپلز پارٹی نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی ان کو رہنے کے لیے گھر دیے،وطن کارڈ اور دیگر اسکیموں کے ذریعے لاکھوں مرد و خواتین میںکروڑوں روپے تقسیم کیے۔ سسی پلیجو نے کہا کہ11مئی کو پیپلز پارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر سومرو برادری،جت برادری،لاشاری،بلوچ،چانڈیو برادریوں کے سربراہوں نے سسی پلیجو کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔