فلم بنانا کسی کارنامہ سے کم نہیں زیبا بختیار

فلم انڈسٹری انتہائی مشکلات سے گزر رہی ہے، لوگوں کو سنیما تک لانا کسی چیلنج سے کم نہیں، زیبا بختیار

فلم انڈسٹری انتہائی مشکلات سے گزر رہی ہے، لوگوں کو سنیما تک لانا کسی چیلنج سے کم نہیں، زیبا بختیار فوٹو: فائل

ٹیلی ویژن اور فلم کی معروف ادکار زیبا بختیار نے کہا کہ اس وقت کے حالات میں فلم بنانا بہت مشکل کام ہے۔


فلم انڈسٹری انتہائی مشکلات سے گزر رہی ہے لوگوں کو سنیما تک لانا کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن میں نے ہر دور میں کوئی بھی کام ایک چیلنج سمجھ کر کیا ہے میری فلم جو اب مکمل ہوچکی ہے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور لوگوں کو سنیما تک لانے میں ضرور کامیاب ہوجائے گی، اگر اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی تو فلم انڈسٹری ایک بار پھر اپنے دور میں واپس آجائے گی، جو لوگ فلم انڈسٹری کی بقاء اور فروغ کے لیے کوشش کررہے ہیں ان کی کوششوں سے ہم ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔

یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے کہا ٹیلی ویژن انڈسٹری اگر تیزی سے ترقی کرسکتی ہے تو فلم انڈسٹری کو بھی ہم اس مقام تک پہنچا سکتے ہیں، فلم میں فنکاروں نے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہے کہانی موضوع کے اعتبار سے بہت اچھی ہے اور ملک کی موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
Load Next Story