اسپورٹس فیڈریشنز کو گرانٹ جاری کرنیکا فیصلہ

قومی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے والی تنظیموں کو فنڈز نہیں ملیں گے، بی ایس بی

قومی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے والی تنظیموں کو فنڈز نہیں ملیں گے، بی ایس بی فوٹو: وکی ہیڈیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل درآمد کرنے والی قومی فیڈریشنز کو تیسرے کواٹر کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ایس بی کے فنانس ڈویژن کے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ پی ایس بی کے ساتھ الحاق شدہ قومی فیڈریشنز کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ اپنے سالانہ قومی اور غیرملکی مقابلوں کے ممکنہ شیڈول اور کارکردگی کی رپورٹ ارسال کریں تاکہ فیڈریشنز کے معاشی مسائل کو حل کیا جاسکے۔




پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر کو 4 لاکھ 2 ہزار روپے، اسکواش فیڈریشن کو 7 لاکھ 91 ہزار 4سو، باسکٹ بال فیڈریشن کو 3 لاکھ 45 ہزار روپے، گھڑ سواری فیڈریشن کو 1 لاکھ 13 ہزار روپے، پاکستان پولو فیڈریشن کو 1 لاکھ 57 ہزار روپے، نیٹ بال فیڈریشن 1 لاکھ 75 ہزار5 سو، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کو 90 ہزار روپے، ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کو 10 لاکھ 8 ہزار9 سو، الپائن کلب آف پاکستان 3 لاکھ 16 ہزار 2 سو روپے، پاکستان برج فیڈریشن کو 63 ہزار روپے، پاکستان کبڈی فیڈریشن کو 3 لاکھ 93 ہزار روپے، پاکستان سیلنگ فیڈریشن کو 35 ہزار 5 سو روپے، پاکستان رائفل ایسوسی ایشن کو 5 لاکھ 25 ہزار روپے، پاکستان والی بال فیڈریشن کو 6لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے والی فیڈریشنز کی گرانٹ کو روک لیا گیا ہے جبکہ دوسرے فیز میں ان فیڈریشنز کی ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوںمیں شرکت کیلیے این او سی بھی نہیں دیے جائیں گے ۔
Load Next Story