انتخابات میں سیکیورٹی مربوط بنانے کیلئے کو آرڈی نیشن سیل قائم
چیف سیکریٹری کوآرڈی نیشن سیل کے ذریعے سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے،مرکزی سیل محکمہ داخلہ میں قائم ہوگا
چیف سیکریٹری سندھ راجا عباس نے عام انتخابات میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مربوط بنانے اور الیکشن کمیشن سے رابطے کے لیے اپنے دفتر میں کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے۔
یہ سیل24 گھنٹے کام کرے گا، ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اس کوآرڈی نیشن سیل کے ذریعے عام انتخابات کے پرامن انعقادکیلیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور الیکشن کمیشن و سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں گے، چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ داخلہ اور تمام ڈویژنز کے کمشنرز اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی اپنے دفاتر میں کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
مرکزی کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ سیل محکمہ داخلہ میں قائم ہوگا جس کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ہوں گے جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے ڈویژنز اور اضلاع میں قائم کیے جانے والے کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ سیل کے انچارج ہوں گے، کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ سیل الیکشن کمیشن، سیکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔